Jasarat News:
2026-07-24@02:33:28 GMT

پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 10ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ تین الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور متفرق اشیا برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن واقع سیکٹر B/48، درویش مسجد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقابلے کے دوران 2 ملزمان پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی حسن ولد محمد حسین،کمال حسین ولد سعید حسین ، اور محمد بلال ولد محمد بابر کے نامو ں سے ہوئی۔ پاک کالونی میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت 25 سالہ غلام مصطفی ولد غلام رسول اور 30 سالہ سجاد ولد طاہر کے طور پر ہوئی ہے۔ سچل تھانے کی حدود میںمین روڈ سچل موڑ (اسکیم 33) پر گشت کے دوران پولیس کا سامنا موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان سے ہوا۔ پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد عبدالکریم‘ محسن ولد عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی۔ گارڈن تھانے کی حدود دھوبی گھاٹ لنک روڈ، کشتی مسجد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت اسامہ ولد ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے درمیان فائرنگ گرفتار کر لیا پولیس اور کی شناخت

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری