کراچی:

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ زارا نور عباس نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ’ٹرانسفارمیشن‘ کی تعریف کردی۔

حال ہی میں مریم اورنگزیب کی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں ان کا نیا انداز صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سادہ مگر باوقار اسٹائل اور پراعتماد شخصیت پر سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے مثبت ردِعمل سامنے آیا۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ میں مریم اورنگزیب کو قریب سے جانتی ہوں، انکا وزن کم کرنے کا سفر کمٹمنٹ اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔ مریم آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشا اللہ۔

دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی پہلی اور موجودہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اگر عورت اپنا خیال رکھنا شروع کردے تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے‘‘۔

تبدیلی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی اور سادگی کسی بھی شخصیت کو نکھار دیتی ہے، اور مریم اورنگزیب اس کی بہترین مثال ہیں۔ اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عورت کی یہ چیز مجھے بہت خوبصورت لگتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی ان آراء سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کا نیا انداز نہ صرف متاثر کن ہے بلکہ ایک مثبت پیغام بھی دیتا ہے کہ سیاست میں خواتین وقار اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب پاکستان کی نمایاں سیاسی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کے ساتھ ساتھ اپنے انداز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی