لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے گلو اَپ کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اُٹھا دیا۔

ن لیگی سینئر رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں ن لیگی رہنما کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، جہاں کئی افراد نے اسے دیگر خواتین کے لیے ایک متاثر کُن مثال قرار دیا وہیں شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین کی جانب سے بھی مریم اورنگزیب کے اس نئے روپ کو سراہا گیا۔

مسلح افواج بہادر اور قابل فخرپولیس کے ساتھ کھڑی ہیں؛فیلڈ مارشل

حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی کی اس تبدیلی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں۔ میں نے کئی بار اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی، وہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس فالو کرتی تھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہوں گے۔ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اور اپنی صحت کا خیال رکھنا اچھی اور مثبت بات ہے لوگ بلاوجہ باتیں کر رہے ہیں، انہیں قیاس آرائیاں کرنے دیں۔

کمبوڈیا میں دو پاکستانی نوجوان مبینہ طورپر اغوا، جان کو شدید خطرہ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا