سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آرمی چیف آج اپنی ڈومین میں چلے جائیں تو میں ان کے ہاتھ چوموں گا۔

سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے خاتمہ کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، اللہ نے تمام پیغمر عدل کےلئے بھیجے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تینوں ریاستی اداروں کا استقلال ختم ہوچکا ہے،
چند دہشتگردوں کی تلاش کےلئے پورے علاقہ کو اٹھا دیا، اگر یہی کام ان کو کہتے تو وہ دہشتگرد ڈھونڈ دیتے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف قائم کیا جائے، ہم لاہور گئے ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، کیا ہم دہشتگرد تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ایسے لوگوں کو حراساں کرکے آپ نظام چلا لیں گے؟ لوگوں کو بولنے دیں،اس سے ملک مضبوط ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آزاد کیا جائے، سیاسی بحران کے خاتمہ کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں چل رہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم اپنی فوج کو سیلوٹ ماریں گے، آرمی چیف آج اپنی ڈومین میں چلے جائیں تو میں ان کے ہاتھ چوموں گا، میرے خاندان نے جنگیں لڑی ہیں اور ساتھ دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر