پنک سالٹ کو عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔ پنک سالٹ کو خام مال کے بجائےعالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے منصوبہ تیار کرلیا، کاروبای طبقے کو ترغیب کیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، سی ایم پنجاب ویلیوایڈیشن فنانس فارپنک سالٹ منصوبے کے تحت 5ارب کے بلاسودقرضے دیے جائیں گے۔
کاروباری طبقہ کوبلاسود قرضےدینےکےلیےسمری منظوری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی، سمری کے مطابق دنیا بھر میں نایاب پنک سالٹ صرف پنجاب میں ہی پایا جاتا ہے، آسان قرضوں سے پنک سالٹ کے کاروبارمیں اضافہ ہوگا ، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، عالمی ممالک میں پنک سالٹ کی فروخت سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
سمری کے مطابق پنجاب کے اضلاع میانوالی ، خوشاب، چکوال ، اور جہلم میں پنک سالٹ کے قدرتی ذخائر موجود ہیں، پنک سالٹ کا عالمی منڈی میں لوکل برینڈنگ سے فروخت کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ نے قائد آباد میں اسپیشل منرل پروسیسنگ زونز کے قیام کی منظوری دے رکھی ہے۔ صوبائی کابینہ نے پنک سالٹ کے خام حالت میں فروخت پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنک سالٹ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔