عمران خان سے ملاقات کی کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کی جیل کے قریب قرآن خوانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم ابھی تک کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
عمران خان کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے پاس موجود ہیں، جہاں کارکنان کے ہمراہ قرآن خوانی کی جارہی ہے۔
عمران خان کی تینوں ہمشیر اس وقت اڈیالہ جیل دھاگل ڈی ایچ اے گیٹ کے سامنے اپنی عوام کے ساتھ موجود ہیں اور پرامن طور پر قرآن خانی کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں اور انہیں اندھیرے میں کھڑا کیا جاتا ہے ہمیں یہ منظور نہیں کہ کسی کارکن کو تکلیف پہنچے ہم… pic.
— Agha Sheikh Sarwar (@Agha_Sarwar804) January 20, 2026
عمران خان کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں اور انہیں اندھیرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ منظور نہیں کہ کسی کارکن کو تکلیف پہنچے ہم یہاں پرامن طریقے سے قرآن پاک کی تلاوت کے لیے بیٹھے ہیں، اگر کسی کو قرآن پڑھنے سے خوف ہے تو ہم انشااللہ اپنا مقصد پورا کریں گے۔
عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وکلا کی بھی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے، اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔
عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار
وکلا بھی اڈیالہ پہنچ گئے pic.twitter.com/a7avpdRiIE
— Farid Malik (@FaridMalikPK) January 20, 2026
واضح رہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اور کچھ عرصے سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجازت نہ ملی اڈیالہ جیل بہنوں کی قرآن خوانی عمران خان ملاقات وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجازت نہ ملی اڈیالہ جیل بہنوں کی قرا ن خوانی ملاقات وی نیوز عمران خان کی اڈیالہ جیل کسی کو
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔