Al Qamar Online:
2026-06-03@00:51:18 GMT

اڈیالہ جیل کے باہر زبردست ٹک ٹاک بنتی ہے، علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

اڈیالہ جیل کے باہر زبردست ٹک ٹاک بنتی ہے، علیمہ خان


راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، وکلائے صفائی نے دو گواہان پر جرح مکمل کر لی۔ 

علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم عاطف ریاض کے لیے سرکاری وکیل مقرر کر دیا جو گواہان پر جرح کرے گا۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی فیصل ملک اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے درمیان پھر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں  علیمہ خان نے کہا ہے کہ پورا پاکستان پوچھ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں کیوں ہیں؟وہ اڑھائی سال سے قید تنہائی میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل سے واپسی پر پولیس نے  خواتین کو گاڑیوں سے اتارا، ایک خاتون کو اکیلے ہراساں کیا گیا، یہ جو مرضی کرلیں، اللہ کے پلان کے آگے کچھ نہیں چلنے والا۔



عمران خان کی رہائی کیلئے جو کرنا پڑا وہ کریں گے کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، علیمہ خان



8 فروری کی کال عمران خان کی نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خان

صحافی کے سوال پر کہ علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو لوگ اڈیالہ جیل جاتے ہیں وہ ٹک ٹاک بنانے جاتے ہیں، علیمہ خان نے جواب دیا اڈیالہ جیل کے باہر  زبردست ٹک ٹاک بنتی ہے۔

ٹک ٹاک سب سے آگے نکل گیا ہے۔ مذاکرات کی بات اب آگے نکل گئی ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ کون سے مذاکرات کی بات ہو رہی ہے۔

ادھر فیصل محمود ملک ایڈووکیٹ نے کہ جیل انتظامیہ دس دن سے بانی کے وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہی جس کے باعث بانی  کے کیسز میں اپیلیں دائر نہیں ہوسکی ہیں، تمام سرکاری گواہ جرح میں بے نقاب ہوتے جارہے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل اڈیالہ جیل علیمہ خان ٹک ٹاک

پڑھیں:

ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔  

 راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ 

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان