قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلاز ہ پر ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئی۔قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بحث کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ آگ اب کراچی کے ہر شہری کے دل میں لگی ہوئی ہے، نئے انتظامی یونٹس بنانا ملک کی تقسیم نہیں، اس کو سیاست کی نذرنہ کریں۔اس پر پیپلزپارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ سیاست کو بیچ میں نہیں لارہی لیکن سب جانتے ہیں کہ 2002اور 2003 میں کس کی حکومت تھی اور کس کے دورحکومت میں دکانوں کو بڑھانے کی اجازت ملی، ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزرا پہنچیں، ریسکیو اداروں کا پہنچنا ضروری ہوتا ہے ۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی، زنجیر دروازے پر لگاکر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم کی

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا