سکردو، آئی ایس او کی طالبات میدان میں، رہبر معظم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ریلی کے شرکاء سے حجت الاسلام و المسلمین شیخ غلام نبی منتظری اور ڈویژنل صدر آئی ایس او شعبہ طالبات خواھر فضہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے غیرت مند باشعور اور حق پرست انسان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم انسانی اور انقلابی ویژن کیساتھ ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات بلتستان کے زیر اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی امام بارگاہ باب الحوائج نرو سکردو سے برآمد ہو کر مرکزی جامع مسجد نرو میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او شعبہ طالبات کی ڈویژنل قیادت نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے حجت الاسلام و المسلمین شیخ غلام نبی منتظری اور ڈویژنل صدر آئی ایس او شعبہ طالبات خواھر فضہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے غیرت مند باشعور اور حق پرست انسان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم انسانی اور انقلابی ویژن کیساتھ ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران پوری دنیا کے مظلوم اور پسے ہوئے انسانوں کی ترجمان ہے، اس کے مقابلہ میں ٹرمپ اور نتن یاہو خونخوار اور درندہ صفت انسان ہیں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانیت کی نابودی کے ایجنڈے پر تلے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی شعبہ طالبات آئی ایس او
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔