تھریڈز موبائل ایپ صارفین کی تعداد ایکس سے بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا کی ایپ تھریڈز نے ایلون مسک کے زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو موبائل ڈیوائسز میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 میں تھریڈز کو روزانہ موبائل فونز پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 14 کروڑ 15 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکس کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریباً ساڑھے 12 کروڑ رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھریڈز کے روزانہ صارفین کی تعداد گزشتہ ایک سال کے دوران مستقل انداز سے بڑھ رہی ہے جبکہ ایکس کے صارفین میں بتدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔
گزشتہ سال موسم خزاں میں دونوں پلیٹ فارمز تقریباً برابر کی پوزیشن پر تھے، لیکن اب تھریڈز نے واضح برتری حاصل کر لی ہے، یہ کامیابی میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو تھریڈز کی طرف راغب کرنے کی حکمت عملی کا بھی نتیجہ ہے۔
اگرچہ تھریڈز نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر برتری حاصل کر لی ہے، لیکن ویب ورژن میں ایکس اب بھی سبقت رکھتا ہے۔ تھریڈز کے ویب صارفین کی تعداد جنوری میں تقریباً 85 لاکھ رہی، جبکہ ایکس کے ویب ورژن پر روزانہ ساڑھے 14 کروڑ افراد وزٹ کر رہے ہیں۔
تھریڈز کی موبائل پر یہ بڑھتی ہوئی مقبولیت سوشل میڈیا کے میدان میں پلیٹ فارم کی صارفین کی ترجیحات میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل قریب میں سوشل میڈیا مارکیٹ میں مزید مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، خاص طور پر ایسے پلیٹ فارمز کے درمیان جو موبائل اور ویب دونوں پر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کی تعداد
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔