Islam Times:
2026-07-24@02:36:07 GMT

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سید علی خامنہ ای بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ میدان میں ڈٹے رہیں گے، کیونکہ امام حسینؑ بھی کبھی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے تھے، اور یہ بھی نہیں بھاگیں گے، وہ اس زمانے کے فرعونوں کا مقابلہ کریں گے، لہٰذا ان کا مقابلہ کرنا دراصل پاکستان کا بھی دفاع ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو 32 میں سے 22 ارکان اپوزیشن سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو لیڈر آف اپوزیشن ڈکلیئر کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفیکشن کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں رہا، تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث تھی، اب میں رولز کے مطابق عمل کروں گا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے  کہا ہے کہ آرمی چیف آج اپنی ڈومین میں چلے جائیں تو میں ان کے ہاتھ چوموں گا۔

سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے خاتمہ کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، اللہ نے تمام پیغمر عدل کےلئے بھیجے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تینوں ریاستی اداروں کا استقلال ختم ہوچکا ہے، چند دہشتگردوں کی تلاش کے لئے پورے علاقہ کو اٹھا دیا، اگر یہی کام ان کو کہتے تو وہ دہشتگرد ڈھونڈ دیتے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف قائم کیا جائے، ہم لاہور گئے ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، کیا ہم دہشتگرد تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسے لوگوں کو حراساں کرکے آپ نظام چلا لیں گے؟ لوگوں کو بولنے دیں، اس سے ملک مضبوط ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آزاد کیا جائے، سیاسی بحران کے خاتمہ کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں چل رہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم اپنی فوج کو سیلوٹ ماریں گے، آرمی چیف آج اپنی ڈومین میں چلے جائیں تو میں ان کے ہاتھ چوموں گا، میرے خاندان نے جنگیں لڑی ہیں اور ساتھ دیا ہے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ائ حفظہ اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی حسینی خامنہ‌ای جو رسولِ پاکؐ کی اولاد میں سے ہیں، جو اسلامی انقلاب کے عظیم رہبر ہیں، اس وقت تقریباً 86–87 سال کے ہیں، ان کے اندر سیدہ فاطمہؑ کا خون ہے، مولا علیؑ اور امام حسینؑ کا خون ہے، وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ میدان میں ڈٹے رہیں گے، کیونکہ امام حسینؑ بھی کبھی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے تھے، اور یہ بھی نہیں بھاگیں گے، وہ اس زمانے کے فرعونوں کا مقابلہ کریں گے، لہٰذا ان کا مقابلہ کرنا دراصل پاکستان کا بھی دفاع ہے، ایک ایسی دیوار قائم ہو چکی ہے جو پاکستان کے لیے بھی حفاظتی کردار ادا کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر سینیٹ میں کا مقابلہ نے کہا کہ

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری