علامہ شہنشاہ نقوی نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق تمام افراد کو شہید قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کراچی:
جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سانحہ گل پلازہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے تمام افراد کو "شہید" قرار دے دیا۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ سانحہ کے مقام کا دورہ کرکے متاثرین اور کاروباری افراد سے ملاقات کی اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری کاروباری برادری کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے نقصانات کی جلد از جلد تلافی کرے۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علامہ شہنشاہ نقوی نے
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔