اپوزیشن مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر کو قبول کرے: رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی جمود ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے اور وزیراعظم کی جانب سے دی گئی مفاہمت کی پیشکش کو سنجیدگی سے قبول کرے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ جمہوری نظام ایوانِ قائد ایوان اور قائدِ حزب اختلاف دونوں کے بغیر مؤثر انداز میں نہیں چل سکتا۔
انہوں نے اس صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی قسم کا رابطہ موجود نہیں، جو جمہوری اقدار کے لیے تشویشناک امر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دی جا چکی ہے، تاہم تاحال مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی، اگر کسی مرحلے پر مشاورت میں کوئی کمی یا کوتاہی ہوئی ہے تو حکومت اس پر نظرثانی کے لیے تیار ہے اور تمام اتحادیوں کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کراچی کے حالیہ گل پلازہ سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پورے ملک کے لیے باعثِ رنج ہے اور ہر پاکستانی اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے، حکومت ایسے واقعات کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔
ایم کیو ایم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ جن ملاقاتوں میں وہ خود شریک رہے، وہاں ایم کیو ایم نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :