سانحہ گل پلازہ پر ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اپنے تعزیتی پیغام میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیراعلیٰ وفات پانے اور زخمی افراد کے لواحقین و متاثرین اور کراچی کے شہریوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس مشکل گھڑی میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے سانحہ گل پلازہ کراچی پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے کہا کہ گل پلازہ کراچی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے دلخراش واقعے کو سن کر دل غمگین اور افسردہ ہے، ہم اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے سندھ حکومت کے تمام عہدیداران بالخصوص گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، حادثے میں وفات پانے اور زخمی ہو جانے والے افراد کے لواحقین و متاثرین اور کراچی کے باعظمت شہریوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اکبر عیسیٰ زادہ نے کہا کہ ہم خداوند تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ اس حادثے میں وفات پا جانے والے افراد کو اپنے سایہ رحمت میں قرار دے اور ان کے لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قونصل جنرل اکبر عیسی
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔