لاہور پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اہلکار کو پیسے وصول کرتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اہلکار عبدالرحمن نے رنگ روڈ پر شہری کو روک کر رشوت طلب کی۔ ابتدائی طور پر شہری نے ایک ہزار روپے دینے کی کوشش کی.

لیکن اہلکار نے مزید پانچ سو روپے کا تقاضہ کیا۔ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔صارفین نے شہری پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اسے آخر کس مجبوری کے تحت رشوت دینا پڑی، جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ دن کی پہلی رشوت ہے .جس کا آغاز بسم اللہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارف رفیق جان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی مکمل عملداری قائم نہیں ہوگی. اس طرح پولیس کی لوٹ مار جاری رہیگی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے وائرل ویڈیو پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے  اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ سخت محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ”ایک اہلکار کا غلط فعل پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے اہلکاروں کی لاہور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔“

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا