’ابھی تو میں جوان ہوں‘، 79 سالہ سلویسٹر اسٹالون المعروف ریمبو کی فٹنس نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون اگرچہ 79 برس کے ہو چکے ہیں لیکن عمر کے اس حصے میں بھی ان کی فٹنس اور توانائی نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی شو میں ریمبو کا ہردلعزیز کردار نبھانے پر افضل خان کو کیا نقصان ہوا؟
فلم راکی اور ریمبو سے شہرت پانے والے اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کی ایک نایاب جھلک شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
3 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والے سلویسٹر اسٹالون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پام بیچ میں واقع اپنی پرتعیش رہائش گاہ کے نجی جم میں ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ٹیٹو سے مزین مضبوط بازو نمایاں ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہر سال یہ مزید مشکل ہوتا جاتا ہے لیکن اسی لیے آپ کو اور زیادہ زور لگانا پڑتا ہے۔ خون، پسینہ اور آنسو‘۔
ریمبو کا قول زریںمداحوں میں آج بھی ریمبو کے نام سے پہچانے جانے والے اسٹالون مزید کہتے ہیں کہ جسمانی طور پر بہتر محسوس کرنا انسان کو اپنے اہداف حاصل کرنے کی طاقت دیتا ہے اور ہر چیلنج کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان کو جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیے: ریمبو کا وہ کارنامہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے
دوسری جانب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلویسٹر اسٹالون نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور کو بھی یاد کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sly Stallone (@officialslystallone)
اداکار نے بتایا کہ ایک طویل عرصے تک ان کی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔ ان کے مطابق یہ محض ایک وقتی ناکامی نہیں بلکہ تقریباً 8 سالہ تعطل تھا تاہم سنہ 2006 میں فلم راکی بالبوا نے ان کے کیریئر کو ایک بار پھر سنبھال لیا۔
اسی انٹرویو میں اسٹالون نے اپنی زندگی کے ایک جذباتی لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1977 میں جب فلم راکی نے 3 آسکر ایوارڈز جیتے تو ان کے والدین اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
اداکار کے مطابق یہ لمحہ ایک طرف کامیابی کی انتہا تھا تو دوسری جانب انتہائی افسوسناک بھی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کے قریبی لوگ اس کامیابی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے
سلویسٹر اسٹالون کی اس ویڈیو اور ان کے خیالات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریمبو سلویسٹر اسٹالون سلویسٹر اسٹالون کی فٹنس فلم راکی فلم ریمبو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلویسٹر اسٹالون فلم راکی فلم ریمبو فلم راکی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔