سانحہ گل پلازہ پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
صدر آئی ایس او کراچی عون رضوی نے کہا کہ سانحے میں بعض افراد کا تاحال لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے جس پر فوری توجہ دی جانا ضروری ہے، واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور اس المناک سانحے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کے صدر عون رضوی نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعہ پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں اور تاجر برادری سے تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر آئی ایس او کراچی ریجن عون رضوی نے کہا کہ سانحے میں بعض افراد کا تاحال لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے جس پر فوری توجہ دی جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور اس المناک سانحے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کا بروقت ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے، ریاست پر لازم ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی مؤثر روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔