فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے امور داخلہ بھی موجود تھے۔
اکیڈمی آمد پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن و امان، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے مقابل پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ملکی امن اور عوامی تحفظ کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔
فیلڈ مارشل کو اکیڈمی میں شیلڈ پروگرام اور پولیس کی جدید تربیتی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس پولیس سے بھی ملاقات کی اور پولیس کو ملک کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پولیس کا کردار کلیدی ہے۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر سینئر پولیس افسران سے خطاب کیا اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ اور عوامی اعتماد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنا ایک مقدس امانت ہے اور مسلح افواج ہر مشکل گھڑی میں پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے خلاف پولیس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انہوں نے پولیس کے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔