data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون زیادہ عرصے اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے، فرانس کی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ میکرون کو کوئی پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ بہت جلد اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔ اس دوران ٹرمپ نے میکرون کا نجی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں میکرون نے گرین لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کے مؤقف پر حیرت ظاہر کی اور G7 اجلاس میں مشترکہ تعاون کی تجویز پیش کی۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے  کہا کہ یورپی یونین متحد ہو کر اس طرح کے یکطرفہ اقدامات کا جواب دے گی، وہ اپنی مدت پوری کریں گے اور تمام سیاسی دباؤ کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کر چکے ہیں۔

فرانس میں ایمانویل میکرون نے 2017 میں پہلی بار اقتدار سنبھالا تھا اور بعد میں دوبارہ منتخب ہوئے، ان کی حکومت کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریکوں اور دیگر سیاسی دباؤ کا سامنا بھی رہا، جس سے ان کی مقبولیت اور سیاسی استحکام متاثر ہوا۔

واضح رہے کہ فرانس نے  ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی پیشکش کو یکسر مسترد کر دیا تھا، امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کے ردِ عمل کے بعد فرانس سے درآمد ہونے والی شراب شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔

ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی