data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس کے مشرقی خطے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان کے نے پورے جزیرہ نما کو دو میٹر سے زائد برف کی تہہ کے نیچے دبا دیا ہے جبکہ برف کے ڈھیر چار میٹر تک بلند ہو چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی اداروں کے مطابق یہ برفباری گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے شدید ثابت ہوئی ہے اور بعض ماہرین نے اسے گزشتہ 60 سے 140 برس کے موسمی ریکارڈ میں ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے، اس تاریخی برفانی طوفان نے مقامی انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کرتے ہوئے پورے علاقے کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

شدید برفباری کے باعث رہائشی علاقوں کو سنگین نقصان پہنچا ہے، چھتوں پر جمع بھاری برف اچانک بیٹھنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، کئی علاقوں میں شہری اپنے گھروں میں محصور ہو گئے جبکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں لوگ گھروں سے باہر نکلنے کے لیے برف میں سرنگیں کھودتے دکھائی دیتے ہیں۔

سڑکیں، گاڑیاں، پارکنگ ایریاز اور عمارتیں مکمل طور پر برف میں دب چکی ہیں اور بھاری مشینری کے باوجود صفائی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

طوفان کے باعث فضائی اور زمینی نقل و حمل مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے، متعدد پروازیں منسوخ، شاہراہیں بند اور عوامی ٹرانسپورٹ معطل ہے، سرکاری دفاتر نے کام آن لائن منتقل کر دیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

رسد کے نظام میں شدید خلل کے باعث خوراک، دودھ، انڈے، روٹی اور ادویات جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے، بعض علاقوں میں دکانیں خالی اور شہری طویل قطاروں میں کھڑے نظر آ رہے ہیں جبکہ ایندھن کی فراہمی بھی دباؤ میں ہے۔

حکام کے مطابق یہ طوفان سمندرِ اوخوتسک میں پیدا ہونے والے کم دباؤ کے نظام کا نتیجہ تھا جس نے کئی روز تک وقفے کے بغیر برفباری کی۔

میونسپل اداروں، ریسکیو ٹیموں، برف ہٹانے والے عملے اور فوجی انجینئرنگ یونٹس کو سڑکوں کی بحالی، ہنگامی امداد اور شہریوں کے انخلا کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہنگامی ضروریات کا ذخیرہ رکھیں۔

اگرچہ طوفان کا فعال مرحلہ ختم ہو چکا ہے تاہم شدید سردی اور بے تحاشا برف کی موجودگی نے بحالی کے عمل کو مشکل بنا دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں کئی دن یا ممکنہ طور پر ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، یہ برفانی طوفان کامچاٹکا کی موسمی تاریخ میں ایک سنگِ میل بن چکا ہے، جس نے نہ صرف ریکارڈ توڑے بلکہ ہنگامی انتظامات اور شہری نظام کی صلاحیتوں کو بھی سخت آزمائش میں ڈال دیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برفانی طوفان کے مطابق دیا ہے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل