یلغار کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم انتشاری ٹولہ نہیں ہیں، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جھوٹ اور ظلم پر قائم عمارت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، ہم یلغار کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم کوئی انتشاری ٹولہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کرکے کوئی احسان نہیں کیا، نوٹیفکیشن جاری کرنا اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا آئینی فریضہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں عدلیہ اور الیکشنز کو بے معنی کردیا گیا ہے، ہم اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں چاہے 8 فروری ہو یا کوئی بھی موقع ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ کراچی افسوسناک ہے، ہم مرحومین کےلیے دعاگو ہیں، یہ آتشزدگی کا واقعہ کرپشن کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔