WE News:
2026-07-24@05:31:17 GMT

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

دنیا کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک حیران کن نئے سفر کا آغاز کر سکتے ہیں جس میں فلمی دنیا میں قدم رکھنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو بہترین مڈل ایسٹ پلیئر قرار، ہزار گولز کا سنگ میل عبور کرنے کا عزم

40  برس کی عمر میں بھی رونالڈو کے عزم اور کارکردگی میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ وہ فٹبال کی تاریخ میں 1,000 گول کرنے والے واحد کھلاڑی بننے کے لیے کوشاں ہیں۔

پرتگالی اسٹار نے سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ بڑھا کر سنہ 2027 تک اپنے کیریئر کو توسیع دی ہے۔

فرانس کے ورلڈ کپ فاتح اور سابق آرسنل کھلاڑی ایمانوئل پیٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک بڑے فلمی ستارے بن سکتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ کیا رونالڈو ایک عظیم فلمی اداکار بن سکتا ہے؟ بالکل۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم فلموں میں مزید کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو کیوں نہیں دیکھتے؟ ہم ریپرز اور انفلوئنسرز کو تو دیکھتے ہیں مگر اسپورٹس اسٹارز کو نہیں۔

پیٹی نے مزید کہا کہ رونالڈو میں کرشمہ اور شخصیت کی چمک موجود ہے اور وہ سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے مشہور شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیے: رونالڈو بمقابلہ میسی: 2025 میں کمائی کی جنگ کس نے جیتی؟

ان کے مطابق اگر رونالڈو ہالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے درمیان نظر آئیں تو یہ کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب معروف اداکار ون ڈیزل نے اعلان کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں نظر آئیں گے اور ان کے کردار کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

ایمانوئل پیٹی کا کہنا تھا کہ رونالڈو کی زندگی پر مکمل فلم بنائی جا سکتی ہے اور وہ ذہنی طور پر نہایت مضبوط انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان جیسا ذہنی طور پر طاقتور انسان کبھی نہیں دیکھا۔

دوسری جانب حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو اسپورٹیکو کی فہرست میں دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے سنہ 2025 میں تقریباً 260 ملین ڈالر کمائے جو ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی کمائی سے تقریباً دگنا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

اس کے علاوہ رونالڈو اور لیونل میسی دونوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں گے جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رونالڈو اور فلم انڈسٹری رونالڈو کا فلمی دنیا میں قدم فٹبالر رونالڈو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رونالڈو اور فلم انڈسٹری فٹبالر رونالڈو کرسٹیانو رونالڈو

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران