وڈیرہ شاہی کی قیادت میں قومی جدوجہد کامیاب نہیں ہوسکتی،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے سربراہ، سول بخش پلیجو کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کی جانب سے ان کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، سلامی پیش کی گئی اور قومی و انقلابی گیتوں کے ذریعے ثقافتی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو، شاہ محمد چانگ، بلاول لاشاری، ریاض عباسی، ایوب انڑ، غلام علی زئور، دریا خان زئور، تحمینہ لاشاری، سائرا رزاق سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے پوری زندگی سندھ کے حقوق، قومی خودمختاری، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور مظلوم طبقات کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو سندھ کی تاریخ کا ہمیشہ زندہ و تابندہ روشن باب ہیں، وہ ایک ہمیشہ چمکنے والا ستارہ ہیں۔ سندھ کے ہاریوں، محنت کشوں اور سندھیانیوں کی قیادت میں قومی اور انقلابی جدوجہد کا راستہ رسول بخش پلیجو نے دکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وڈیرا شاہی اور بیوروکریسی کی قیادت میں کوئی بھی قومی جدوجہد کامیاب نہیں ہو سکتی، قومی اور طبقاتی جدوجہد کا اصل محرک محنت کش طبقہ ہے۔ سندھ کی بیٹیاں، ہاری، مزدور اور محنت کش ہی قومی اور طبقاتی جدوجہد کی قیادت کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں غیر مقامی آبادکاری کے خلاف سب سے پہلی آواز رسول بخش پلیجو نے بلند کی۔ سندھ کے مخصوص حالات کے مطابق جدوجہد کے نئے رنگ اور انداز بھی رسول بخش پلیجو نے متعارف کرائے۔ انہوں نے بین الاقوامی محنت کش راج کے لیے جدوجہد کے ساتھ ساتھ سندھ کی قومی شناخت اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی۔ رسول بخش پلیجو ایک عالمی انقلابی رہنما اور مدبر تھے، جنہوں نے عالمی کمیونسٹ تحریک کے بحرانوں، مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی مضامین تحریر کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رسول بخش پلیجو نے عوامی تحریک کی قیادت
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔