data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک میں اپنے ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو یورپ منتقل کرے گا۔ یو این ڈی پی نے پریس ریلیز میں کہا کہ اس اقدام سے تقریباً 400 ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں سے تقریباً تین چوتھائی بون، جرمنی منتقل کیے جائیں گے جبکہ تقریباً ایک چوتھائی میڈرڈ، اسپین میں تعینات کیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام بدلتے ہوئے مالی اور ترقیاتی منظرنامے سے ہم آہنگ ہونے، شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور دنیا کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی بہتر مدد کے لیے یو این ڈی پی کی صلاحیت کو مزید موثر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بون میں یو این ڈی پی کی مجموعی موجودگی اب 400 سے زائدملازمین پر مشتمل ہوگی، کیونکہ یہ شہر پہلے ہی اقوام متحدہ کے رضاکاروں کے پروگرام کا مرکز ہے جو یو این ڈی پی کا حصہ ہے۔ یو این ڈی پی تقریباً 170 ممالک اور خطوں میں کام کر رہا ہے اور اس کے تقریباً 22ہزارملازمین ہیں، جن میں سے19ہزار سے زائد ملکی دفاتر اور علاقائی مراکز میں تعینات ہیں، جبکہ 7 فیصد سے کم نیویارک میں مقیم ہیں اور باقی دیگر مقامات پر کام کر رہے ہیں۔ یو این ڈی پی نے واضح کیا کہ نیویارک بدستور اس کا عالمی ہیڈکوارٹر رہے گا۔بیان کے مطابق 2026 ء کے آغاز میں یو این ڈی پی نے 30 ملازمین نیویارک سے اپنے علاقائی دفاتر میں منتقل کیے، جن میں افریقا، لاطینی امریکا اور کیریبین، عرب ریاستیں، وسطی یورپ اور ایشیا پیسیفک شامل ہیں، تاکہ عملے کو ان کمیونٹیز کے قریب تعینات کیا جا سکے جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یو این ڈی پی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان