Jasarat News:
2026-07-24@02:35:34 GMT

تاجر خواتین کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی‘ بلال پاشا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز بلال خان پاشا نے کہا ہے کہ تاجر خواتین کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی اور ان کے چیمبروں لیے بعض قوائد و ضوابط کو نرم بھی کیا جائے گا۔ ڈی جی ٹی او کے نظام کو خود کار کیا جا رہا ہے جس سے چیمبروں کے مسائل حل کرنے اور معاملات درست بنانے میں مدد ملے گا۔ اسلام آباد ویمن چیمبر کی جانب سے منعقدہ چوتھی آل پاکستان ویمن چیمبرز پریزیڈنٹس انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چند ماہ میں اپنا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کر رہے ہیں جس کے بعد ہمارا سارا ڈیٹا اسے ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے منسلک کر دیا جائے گا۔تمام ریکارڈ کمپیوٹرائیزڈ کیا جائے گا جبکہ تمام چیمبروں میں الیکشن کے لیے ای ووٹنگ بھی روشناس کروائی جائے گی۔کئی چیمبر ایکسپورٹ ڈویپلمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف)سے مدد لے رہے ہیں اور خواتین کے چیمبروں کو بھی اس سلسلے میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔وفاقی چیمبر ای ڈی ایف کا ممبر ہے اس لیے خواتین اس سے رابطہ کریں۔ ایس ایم ایز کو بھی ای ڈی ایف کا ممبر بنایا جائے گا اور ان معاملات میں خواتین کی تعداد بڑھائے جائے گی۔ای ڈی ایف کا چیئرمین نجی شعبہ سے لینے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ بلال خان پاشا نے کہا کہ ڈی جی ٹی او کے ریجنل آفس کراچی اور لاہور میں بھی کھولے جا رہے ہیں جس سے تجارتی تنظیموں کے معاملات حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام فیصلے اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں گے تاکہ سب لوگ بروقت آگاہ رہ سکیں۔ بلال خان پاشا نے کہا کہ قوانین کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ کاغذی تنظیموں کا قلع قمع کیا جائے گا جبکہ ہر نئے چیمبر کی درخواست کا فیصلہ تین ماہ میں کر دیا جائے گاجبکہ دیگر ہر معاملہ کو ایک ماہ کے اندر اندر نمٹایا جائے گا۔ اس موقع پر ثمینہ فاضل اور دیگر حاضرین نے متعدد سوالات پوچھے اور ڈی جی ٹی او نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دیانی کروائی۔یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد شفافیت میں اضافہ، صوابدیدی اختیارات میں کمی اور بالخصوص تاجر خواتین کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔ نظام کو خودکار بنانے سے تاخیر میں کمی آئے گی۔ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی اس مطالبے کے ساتھ کہ خواتین کے ایوانوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کیا جائے تاکہ جامع تجارتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی ایف نے کہا کہ کیا جائے جائے گی جائے گا کیا جا

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار