ماتلی،پاکستان پوسٹل لائٹ انشورنس کی واجبات کی عدم ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن کے اربوں روپے کے واجبات رکے متاثرین سراپا احتجاج۔پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن گزشتہ دو سے ڈھائی سال سے ہزاروں صارفین کے اربوں روپے کے واجبات روک کر بیٹھی ہے جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید مالی بحران اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں صارفین کو نہ میچورٹی کی رقوم مل رہی ہیں نہ بونس دیے جا رہے ہیں اور نہ ہی بعض صورتوں میں جمع شدہ پریمیم کا درست ریکارڈ موجود ہے۔ماتلی کے تاجر ذیشان احمد گدی نے بتایا کہ انہوں نے پالیسی ختم کروا کر ڈھائی سال قبل کلیم جمع کرا دیا تھا مگر آج تک رقم ادا نہیں ہوئی انہوں نے تمام اقساط ٹرنمان پوسٹ آفس اور ماتلی پوسٹ آفس کی نائٹ شفٹ میں جمع کروائیں جن کی رسیدیں دستخط اور اسٹمپ کے ساتھ موجود ہیں مگر ادارہ یہ کہہ کر کلیم روک رہا ہے کہ یہ رسیدیں ریکارڈ میں شامل متاثرین کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان سرکاری ملازمین کو ہوا ہے جن میں اساتذہ اور دیگر اہلکار شامل ہیں کئی قسطیں سرکاری ریکارڈ میں جمع ہی نہیں ہوئیں جبکہ ذمہ دار اہلکار ریٹائر ہو چکے ہیں کراچی ٹھٹھہ ماتلی اور حیدرآباد کے صارفین دو سے ڈھائی سال سے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر کوئی عملی ریلیف نہیں ملا بعض متاثرین نے پوسٹ آفس کے اہلکاروں پر رقوم خوردبرد اور جعلی رسیدیں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔رکی ہوئی ادائیگیوں کے باعث بچوں کی تعلیم گھروں کی تعمیر اور شادیوں جیسے اہم منصوبے متاثر ہو چکے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف مالی نقصان نہیں بلکہ ان کی زندگی بھر کی محنت اور اعتماد کی تباہی ہے واضح رہے کہ پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کی پالیسیوں میں حکومت پاکستان کی ضمانت درج تھی مگر اربوں روپے کی عدم ادائیگی نے ادارے کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔متاثرین نے وزیراعظم پاکستان وزارت مواصلات اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر واجبات ادا کرائے جائیں اور ادارے کے مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ ان کے بقول یہ ایک بڑا عوامی فراڈ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹل
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :