امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے منسلک ایک اور تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ساتواں جہاز ہے جسے گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج نے قبضے میں لیا۔

مزید پڑھیں

وینزویلا کے تیل پر قبضے کی خفیہ کہانی؛ ٹرمپ، امریکی کمپنیوں اور عالمی سیاست کا پردہ فاش

وینزویلا کے تیل پر امریکا کا قبضہ، ٹرمپ کا صدر مادورو کو اقتدار چھوڑنے کا مشورہ

امریکی سدرن کمانڈ نے کہا ہے کہ "موٹر ویسل ساگیٹا" نامی اس جہاز کو بغیر کسی مزاحمت کے روک کر تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔ 

حکام نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ان جہازوں کو روکنا ہے جو امریکی پابندیوں کے باوجود وینزویلا سے تیل لے کر جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی فوج نے وینزویلا سے

پڑھیں:

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔

مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد