data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک کی جیلوں میں سزا کا بڑا حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی اپیلوں کی ترجیحی سماعت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جب کہ 80 سال یا اس سے زائد عمر کے قیدیوں کی اپیلیں بھی فوری سماعت کی فہرست میں شامل ہوں گی۔

یہ فیصلے منگل کو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ملاقات میں کیے گئے، جس میں کیس مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمات کے مؤثر انتظام، شفافیت اور سائلین و وکلا کی سہولت کاری کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں فوری سماعت سے متعلق پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی ماہانہ کاز لسٹ اب پیشگی جاری کی جائے گی، جب کہ ہفتہ وار کاز لسٹ ہر بدھ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقدمات ڈی لسٹ ہونے کی صورت میں کم از کم 48 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اگر کسی مقدمے کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈی لسٹ کیا گیا تو اسے دیگر دستیاب بینچز کے سامنے مقرر کیا جا سکے گا، جب کہ لیٹ ہیئرنگ کے لیے چیف جسٹس کی منظوری لازمی ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ فیصلے اور عدالتی احکامات دستخط کے فوری بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، جب کہ ان کی نقول ای میل کے ذریعے متعلقہ وکلا کو بھی ارسال کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ روزانہ 11 بجے سے 11:15 تک سہولت سینٹر میں وکلا اور سائلین کی شکایات اور درخواستیں سنیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کا فیصلہ

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ