سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو اعلان جہاد ہوگا: سلامتی کمیشن ایران
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نےکہا ہےکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک بیان میں ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کرنےکا فتویٰ جاری کر دیں گے اور پھر دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل آئےگا۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ خامنہ ای کو قتل کروانےکی کوشش کرسکتے ہیں۔
سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اب 86 برس کے ہوچکے ہیں اور بیمار اہیں لہٰذا ایران کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بیڑا مشرق وسطیٰ میں موجود ہوگا جو ایران پر حملےکو نہ صرف آسان بنائےگا بلکہ ایران کے جواب کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد دے گا۔
سابق امریکی سفیر کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب ایرانی سپریم لیڈر نے یہ الزام عائد کیا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں امریکی صدر ملوث ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سابق امریکی سفیر سپریم لیڈر ایران کے تھا کہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔