کوئٹہ میں علماء، مشائخ و عمائدین کانفرنس، ایران میں امریکی مداخلت کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت ایران کو بہانہ بنا کر مشرقی ممالک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امت مسلمہ کو دشمنوں کی سازش سمجھ کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علماء، مشائخ اور عمائدین نے پاکستان کے ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی امور میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کے خلاف شدید مذمت کی ہے۔ ادارہ اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علماء، مشائخ اور عمائدین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ادارہ اسلامی کے صدر علامہ محمد جمعہ اسدی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے شیخ ولایت حسین جعفری، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی اور جماعت اسلامی کے قاری عطاء الرحمان سمیت دیگر علماء کرام و عمائدین نے شرکت کیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت ایران کو بہانہ بنا کر مشرقی ممالک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امت مسلمہ کو دشمنوں کی سازش سمجھ کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس تقریب میں علماء و عمائدین نے امت مسلمہ کی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران کے خلاف مذموم عزائم کی شدید مذمت کی اور کہا گیا کے امریکا اور اسرائیل کیلئے ایران بہانہ اور پاکستان نشانہ ہے۔ اس لیے امت مسلمہ کو متحد ہوکر امریکا اور اسرائیل کے مقابلے میں قیام کرنا چاہئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور اسرائیل
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔