کوہاٹ، آئی ایس او کے برائت از استعمار احتجاج کی ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار ایران میں رہبرِ معظم کو ہٹا کر اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن یہ ایران ہے، وینزویلا یا شام نہیں، کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے اور آج کے دور میں عالمِ اسلام کے لیے حسینی کردار آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں نمایاں ہے، کوئی حسینی کبھی یزید کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں برائت از استعمار مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آئی ایس او پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیرِ اہتمام کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، احتجاج سے سابق ڈویژنل صدر شوکت شیرازی اور ضلعی صدر باقر شیرازی نے خطاب کیا۔ مقررین نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے خلاف جاری صہیونی میڈیا پروپیگنڈے اور غزہ میں بیرونی افواج (ISF) کی ممکنہ تعیناتی کی شدید مذمت کی اور اسے عالمِ اسلام اور فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت بالخصوص شہدائے فلسطین کے خون سے غداری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار ایران میں رہبرِ معظم کو ہٹا کر اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن یہ ایران ہے، وینزویلا یا شام نہیں، کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے اور آج کے دور میں عالمِ اسلام کے لیے حسینی کردار آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں نمایاں ہے، کوئی حسینی کبھی یزید کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔