علی ساہی:  اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑی کی خریداری اور ٹرانسفر کے عمل میں بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 اب گاڑی کی خرید و فروخت اور منتقلی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق سے ممکن ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور سندھ میں پاک آئی ڈی ایپ پر بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے۔ ڈی جی ایکسائز کی جانب سے سسٹم انٹگریشن کیلئے نادرا سے دوبارہ رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ سہولت کو جلد از جلد پنجاب میں بھی متعارف کرایا جا سکے۔

منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے

پاک آئی ڈی ایپ میں گاڑی نمبر، چیسز نمبر اور مالک کا نام درج کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی جا سکے گی۔ اس سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گاڑی ٹرانسفر کیلئے اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر پاکستان بھجوانا پڑتا تھا، جو ایک طویل اور پیچیدہ عمل تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے منتقلی سے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر گاڑیوں کی جعلسازی اور غیر قانونی ٹرانسفر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ اس وقت بائیو میٹرک میں تاخیر کے باعث ہزاروں گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع ؛ 113ارکان کی رکنیت بحال

حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ایکسائز اور نادرا کے درمیان معاملات پہلے ہی طے پا چکے تھے، اب دونوں اداروں کے سسٹمز کو باہم انٹگریٹ کر کے بائیو میٹرک سہولت جلد فراہم کی جائے گی، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں پاک آئی ڈی ایپ بائیو میٹرک

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی