data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: جنگ بندی کے اعلان کے باوجود قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنوبی غزہ میں فلسطینیوں کو پناہ گاہوں سے انخلا کے احکامات جاری کردیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یہ غیر قانونی احکامات خان یونس کے مشرقی علاقے بنی سہیلہ میں جاری کیے گئے، جہاں درجنوں فلسطینی خاندان خیموں اور جزوی طور پر تباہ گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز علاقے پر پمفلٹس گرائے، جن میں عربی، عبرانی اور انگریزی زبان میں تحریر تھا کہ یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اور یہاں موجود تمام افراد فوری طور پر انخلا کریں۔

فلسطینیوں اور مزاحمتی تنظیم حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ اس نوعیت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جو اسرائیل کی نیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔

ماضی میں بھی اسرائیلی فوج انہی علاقوں میں کارروائی یا بمباری سے قبل اس طرح کے پمفلٹس گراتی رہی ہے، جس کے باعث فلسطینی خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ بنی سہیلہ کے ایک رہائشی محمود کے مطابق تازہ احکامات سے کم از کم 70 خاندان متاثر ہوئے ہیں، جو مغرب کی جانب ہجرت کر چکے ہیں، جہاں پہلے ہی پناہ گاہوں پر شدید دباؤ ہے۔

غزہ انتظامیہ کے میڈیا دفتر کے مطابق جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج مشرقی خان یونس میں کم از کم 5 مرتبہ اپنے زیر کنٹرول علاقے کو بڑھا چکی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ تازہ احکامات سے مزید 3 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار