Jasarat News:
2026-06-02@22:26:35 GMT

محتاط نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی، سوشل میڈیا صارفین کو انتباہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

محتاط نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی، سوشل میڈیا صارفین کو انتباہ

‍‍‍‍‍‍

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوامی آگاہی کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک غلط کلک یا غیر ذمہ دارانہ پوسٹ شہریوں کو قانونی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔

ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کسی بھی خبر، پوسٹ یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں کیونکہ بغیر تحقیق مواد پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے جس پر سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2026/01/WhatsApp-Video-2026-01-21-at-7-36-23-AM.mp4

ایڈوائزری کے مطابق پیکا (PECA) ایکٹ کے سیکشن 26 اے کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں 20 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

ایجنسی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ نفرت انگیز مواد اور فیک نیوز سے مکمل طور پر گریز کریں اور سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ صرف ذمہ دار شہری بن کر ہی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

 یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی

اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔

 کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔

 تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل