data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کے مفت علاج میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی کی 84 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ادارے کو درپیش مالی خسارے اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی کو مجموعی طور پر 4.

6 ارب روپے کا خسارہ درپیش ہے۔

مراد علی شاہ نے اس موقع پر قومی ادارہ امراض قلب کی قانونی حیثیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور اسپتال کے مستقبل اور خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے۔ اسپتال کے آپریشنل امور کے لیے 15.5 ارب روپے کی گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی گئی جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی فوری تقرری بھی منظور کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کو مالی سال 26-2025 میں 3.5 ارب روپے اضافی گرانٹ کی ضرورت ہے، اور قانونی ابہام دور کر کے ادارے کو بلا رکاوٹ عوامی خدمت کے قابل بنایا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی سی وی ڈی

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری