پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس بھی مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔مریم اورنگزیب کو حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے وزن میں کمی کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔سینئر وزیر نے جنید صفدر کی شادی کی تمام تقریبات میں شرکت کی جس میں انہوں نے دیدہ زیب لباس پہنے ہوئے تھے، گو کہ وہ مہندی ہو، بارات یا ولیمہ، مریم اورنگزیب تقریبات میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین کی حیرانی کی انتہا نہ رہی اور بشریٰ انصاری اور زارا نور نے بھی ان کو سراہا۔بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مریم اورنگزیب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'مریم کو بطور انسان قریب سے جانتی ہوں، ان کا وزن کم کرنے کا سفر محنت، مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے، شاباش مریم آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاءاللّٰہ'۔اداکارہ زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی تبدیلی کو سراہا اور کہا کہ 'یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ایک عورت اپنا خیال رکھے تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں'۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے عورتوں کی یہی بات سب سے زیادہ پسند ہے ان کی مضبوطی اور یہ طاقت کہ وہ جو چاہیں کر دکھائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کی

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا