’ہمارا خاندان بڑھ رہا ہے‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ نے چوتھے بچے کی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ او شا وینس نے اعلان کیا ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور جولائی میں ان کا چوتھا بچہ پیدا ہوگا۔ او شا وینس نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا خاندان بڑھ رہا ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’ہم خوش ہیں کہ اوشا حاملہ ہیں اور ہمارے چوتھے بچے کی توقع ہے جو کہ ایک بیٹا ہے۔ اوشا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور ہم جولائی کے آخر میں اس کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں‘۔
We’re very happy to share some exciting news.
— Second Lady Usha Vance (@SLOTUS) January 20, 2026
نائب صدر نے اس دوران خاندان کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم خاص طور پر فوجی ڈاکٹروں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کا بہترین خیال رکھتے ہیں اور اُن عملے کے بھی جو یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہم ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار سکیں‘۔
جے ڈی وینس اور اوشا وینس کے تین بچے ہیں۔ جوڑے کے دو بیٹے ایوان اور ویویک اور ایک بیٹی میرابل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت
او شا وینس کا تعلق سان ڈیاگو، کیلیفورنیا سے ہے۔ انہوں نے ییل لا اسکول میں جے ڈی وینس سے ملاقات کی اور قبل از نائب صدارت ایک کامیاب قانونی کیریئر بنایا، جس میں Munger Tolles & Olson میں کارپوریٹ لٹیگیٹر کے طور پر خدمات انجام دینا، اور سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ میں لاء کلرک کے طور پر کام کرنا شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بچہ اوشا وینس جے ڈی وینس
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اوشا وینس جے ڈی وینس نائب صدر جے ڈی وینس ہیں اور
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔