ایمان مزاری، ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ایمان مزاری، ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اعظم خان نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اس موقع پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون نے رات احاطۂ عدالت میں گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرانا مقدمہ تھا تو پہلے ہی گرفتاری کرلی جاتی۔ کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت کے ساتھ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ کسی اور مقدمے میں گرفتاری نہ کی جائے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ جو ایف آئی آر عدالت کے سامنے ہے، اسی کی حد تک حکم دیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو اس مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت مکمل کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحسن ابدال میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن، بس اسٹینڈ پر چھاپے سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے متجاوز سانحہ گل پلازہ، اموات کی تعداد 29 ہوگئی؛ لاپتا افراد کی تلاش تک ملبہ نہیں اٹھایا جاسکتا، ڈی سی ساؤتھ سپریم لیڈر پر حملہ پوری اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ایران سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اہم پیشرفت نیا دن نیا ریکارڈ! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی حفاظتی ضمانت منظور ایمان مزاری پولیس کو
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم