ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں ہفتے کو لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 80 سے زائد شہری اب بھی لاپتا ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے سے مزید ایک لاش برآمد ہوئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران کچھ انسانی باقیات بھی ملیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ایک بھی لاپتا فرد موجود ہے ملبہ نہیں اٹھایا جائے گا، کیونکہ انسانی جانوں کا معاملہ انتہائی حساس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلازہ کے گرے ہوئے حصے میں دھوئیں اور شدید گرمی کے باعث مشکلات درپیش ہیں تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور مشینری کے ساتھ ساتھ دستی طور پر بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی ساؤتھ کے مطابق اب تک نکالی گئی لاشوں میں سے 11 کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ لاپتا افراد کی فہرست میں کچھ نام دہرانے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ایک اور لاپتا شہری جہانگیر شاہ کے اہل خانہ نے بھی مسنگ پرسنز ڈیسک پر اندراج کروا دیا ہے جس کے بعد لاپتا افراد کی تعداد 86 ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ رمپا پلازہ کو عارضی طور پر سیل کیا گیا ہے اور ایس بی سی اے کی رپورٹ کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے، جبکہ تکنیکی ٹیم کی نگرانی میں ریسکیو اور سرچ آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افراد کی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو