ترکیے کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار زینب سونمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن 2026 کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
انہوں نے بدھ کے روز میلبرن پارک میں ہنگری کی اینا بوندار کو سیدھے سیٹس میں شکست دی۔

90 منٹ میں فیصلہ کن کامیابی

دنیا کی 112 ویں نمبر کی کھلاڑی زینب سونمز نے کورٹ نمبر 7 پر کھیلے گئے میچ میں 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کی اور میچ صرف 90 منٹ میں اپنے نام کر لیا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم ترک شائقین سے بھرا ہوا تھا، سرخ جھنڈوں کی بھرمار اور مسلسل نعروں نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔

گرینڈ سلام میں دوسری بار تیسرا راؤنڈ

23 سالہ استنبول سے تعلق رکھنے والی سونمز نے گزشتہ سال ومبلڈن میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کسی بھی ترک کھلاڑی کے لیے پہلی بار گرینڈ سلام کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی تھی۔ 6ماہ کے اندر یہ ان کی دوسری گرینڈ سلام کامیابی ہے۔

پہلی ترک خاتون جو میلبرن میں دوسرے راؤنڈ تک پہنچی

سونمز نے اپنے پہلے میچ میں 11ویں سیڈ ایکاترینا الیگزانڈرووا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے والی ترکیے کی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

’مجھے لگا میں اپنے گھر میں کھیل رہی ہوں‘

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زینب سونمز نے کہا ’میں واقعی شکر گزار ہوں کہ یہاں اتنے زیادہ ترک لوگ موجود تھے، مجھے لگا جیسے میں گھر پر کھیل رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا ’شروع میں میں تھوڑی نروس تھی، لیکن پھر میں ماحول کی عادی ہو گئی۔ میں نے کورٹ پر خود کو بہت اچھا محسوس کیا، ایسا لگا جیسے ہم سب مل کر ‘کھیل رہے ہوں۔

واضح رہے کہ تیسرے راؤنڈ میں زینب سونمز کا مقابلہ قازقستان کی یولیا پوتنسیوا سے ہوگا، جو عالمی درجہ بندی میں 94ویں نمبر پر موجود ہیں۔

سونمز کو توقع ہے کہ اگلے میچ میں بھی ترک شائقین کی بھرپور حمایت حاصل رہے گی۔

’ایسی حمایت پہلے کبھی نہیں دیکھی‘

سونمز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ملنے والی حمایت ان کے لیے بالکل نئی اور غیر معمولی تھی۔

’ومبلڈن میں بھی لوگ تھے، یہاں پہلے راؤنڈ میں بھی تھے، لیکن آج جو ہوا، ایسا میں نے کبھی تجربہ نہیں کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ شور اتنا زیادہ تھا کہ میں اپنی ہی سوچ نہیں سن پا رہی تھی۔

سونمز نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ ترکیے میں لوگ رات 3 بجے ٹی وی پر انہیں دیکھ رہے ہیں، اور یہی بات ان کے لیے مزید حوصلے کا باعث بنی۔

گرمی میں بے ہوش بال گرل کی مدد، دل جیت لیے

یاد رہے کہ اتوار کے روز زینب سونمز نے شائقین کے دل اس وقت بھی جیت لیے جب انہوں نے شدید گرمی میں بے ہوش ہونے والی ایک بال گرل کی فوری مدد کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلین اوپن 2026 ترک ٹینس اسٹار زینب سونمز کھیل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلین اوپن 2026 ترک ٹینس اسٹار زینب سونمز کھیل تیسرے راؤنڈ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا