—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہیں۔

پشاور میں شوکت یوسفزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات کو تقریباً 50 دن ہو چکے ہیں، ان سے ملاقات کے لیے رات بھر دھرنا دیا گیا تھا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کبھی کسی سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک نہیں کیا گیا، ہم قانون اور آئین کے تحت اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے نامزد 6 وکلاء کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تو اب باہر آنا ہے، ہماری خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، انہیں رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں عدالتوں میں نہیں لگتیں۔

گل پلازا کا واقعہ پیپلز پارٹی کی 18 سال کی حکومت کی ناکامی ہے

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازا میں جس وقت دکانیں بن رہی تھیں تو سندھ حکومت کیا کر رہی تھی؟ گل پلازا کا واقعہ پیپلز پارٹی کی 18 سال کی حکومت کی ناکامی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھتی ہے، خیبر پختونخوا، یہاں کی حکومت اور پی ٹی آئی خود دہشت گردی سے متاثرہ ہے۔

 ہم دہشت گرد کو ناسور سمجھتے ہیں

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد کو ناسور سمجھتے ہیں، ہمارے لوگ شہید ہوئے، ہم کیسے دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھ سکتے ہیں، ہم اس تاثر کو رد کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گندگی پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی اس گند پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اون نہیں کرتی، تحریک طالبان دہشت گرد جماعت ہے اور رہے گی۔

 وفاقی حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار ہی نہیں: شوکت یوسفزئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہباز شریف ایک ہفتہ ملک میں اور تین ہفتے بیرون ملک رہتے ہیں، پنجاب میں 144 کارخانے بند ہونے سے ایک لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار ہی نہیں، ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، کبھی گندم اور کبھی چینی کا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وفاق کی غلطیوں کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، آٹے کی ترسیل پر پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 548 ارب روپے کی کرپشن ہوئی یہ رقم کہاں گئی؟ یہ خیبر پختونخوا حکومت کے 4 ہزار ارب روپے نہیں دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار