قومی اسمبلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی پھر آمنے سامنے،شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
قومی اسمبلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی پھر آمنے سامنے،شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو گالی دینے کے لئے کراچی گل پلازہ آگ کو بہانہ بنایا گیا، آگ کے معاملے پر اٹھارہویں ترمیم کو کھینچ کر لایا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے اٹھارہویں ترمیم پر کچھ باتیں کی ہیں، پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے بیان کو ہم حکومتی پالیسی بیان سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پھر ایک وفاقی وزیر نے اٹھارہویں ترمیم پر سوالات اٹھائے ہیں، آج پھر آگ کی آڑ میں اٹھارہویں ترمیم پر تنقید کی گئی ہے۔نوید قمر نے کہا کہ پاکستان ایک وفاقی ملک ہے، کیا آپ ایک اور نیا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، نصاب ساری زندگی جھوٹ کا پلندہ بناکر پڑھایا گیا، تاریخ میں تبدیلیاں کی گئیں، مضبوط پاکستان مضبوط صوبوں سے بنے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ صوبوں کو دیے وسائل بھی واپس لینا چاہتے ہیں، صوبے کیسے صحت و تعلیم کے پیسے کاٹ کر وفاق کو دیں تاکہ وہ قرضے لے سکے اور واپس کرسکے۔نوید قمر نے کہا کہ کیا آپ ساتھ اور ستر کی دہائی سے نہیں نکلے، اپنی سیاست کے لئے ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈالیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، اموات بڑھنے کا اندیشہ سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، اموات بڑھنے کا اندیشہ اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو انکا ملک مکمل تباہ کردیا جائیگا: ٹرمپ قومی اسمبلی سے الیکشنز ایکٹ میں مزید ترامیم منظور، آئینی عدالت اور اثاثوں سے متعلق بڑی تبدیلیاں راولپنڈی: عمران خان نے جیل میں 3 نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ راجہ نادر پرویز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس: وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔