Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:16:20 GMT

ڈیوس: وفاقی وزیر خزانہ کی صدر اے ڈی بی سے اہم ملاقاتیں

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

ڈیوس: وفاقی وزیر خزانہ کی صدر اے ڈی بی سے اہم ملاقاتیں

ڈیوس: (نیوزڈیسک)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈیوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا اور مینزیس ایوی ایشن کے چیئرمین حسن الہوری سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، بین الاقوامی شراکت داری مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے صدر سے پاکستان میں جاری اصلاحات اور مجموعی معاشی استحکام پر گفتگو کی، جبکہ اے ڈی بی کے صدر نے پاکستان میں اصلاحات کی رفتار اور مارکیٹ میں اعتماد کو سراہا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اے ڈی بی کے تعلقات ایک نئے اور زیادہ اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی، شرحِ سود میں نرمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے جیسے مثبت اشاریوں پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، جدید کاری اور صاف و پائیدار توانائی کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، اور دونوں فریقین نے عملی حل کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں سینیٹر محمد اورنگزیب نے مینزیس ایوی ایشن کے چیئرمین حسن الہوری سے ملاقات میں ایوی ایشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، ہوائی اڈوں کی خدمات میں بہتری اور نجکاری منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں پیش رفت اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

حسن الہوری نے پاکستان کو ایوی ایشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش ملک قرار دیا اور تعاون میں توسیع کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے ہوائی اڈوں کی سروس کو بہتر بنانے اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایوی ایشن کے اے ڈی بی کے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف