گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، اس میں مختلف اینگلز ہیں، کمشنر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لاپتہ ہیں اور کچھ لاشیں ملی ہیں، انکوائری رپورٹ حکومت کے سامنے رکھیں گے، متاثرہ عمارت میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، گل پلازہ کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، اس میں مختلف اینگلز ہیں۔گل پلازہ کا دورہ کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی نے کہا کہ گل پلازا واقعے میں کسی ایک ادارے پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کی تفتیش میں کوشش ہوگی کہ حکومت کو مشورے بھی دیں، کوشش ہوگی کہ ایسے مشورے دیں جس سے آئندہ ایسے واقعات نا ہوں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لاپتہ ہیں اور کچھ لاشیں ملی ہیں، انکوائری رپورٹ حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ حسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، گل پلازہ کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔