ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول کے مطابق انعقاد، بنگلادیش کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق منعقد ہونے کی تصدیق کردی۔ جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق بنگلادیش کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ 21 جنوری بروز بدھ ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔ ویڈیو کانفرنس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے سے نمٹنے پر بحث کی گئی۔
View this post on Instagramآئی سی سی نے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق تمام جائزوں کے بعد کیا جن میں بتایا گیا کہ بھارت میں بنگلادیشی کھلاڑیوں، میڈیا افراد، حکام اور مداحوں کے لیے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ سے قریب سیکیورٹی خطرات کے بغیر وینیوز کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ایسا کیا جانا مستقبل کے آئی سی سی ایونٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا اور ادارے کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے گا۔
آئی سی سی ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں آئی سی سی بی سی بی کے ساتھ رابطے میں تھا جس کا مقصد بنگلادیش کو بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے راضی کرنا تھا۔ جس کے لیے بنگلادیشی بورڈ کے ساتھ معلومات شیئر کی گئی جس کے مطابق بھارت میں بنگلادیشی ٹیم کوئی خطرہ نہیں تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تمام کوششوں کے باوجود بنگلادیشی بورڈ نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی اور ٹیم کی شرکت کا تعلق اپنے کھلاڑی کی ڈومیسٹک لیگ میں شمولیت سے بتایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔