ریاست تلوارسے سب کو اڑا دینا چاہتی ہے،سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیڈلاک شاک نہیں ہے، یہ قوم ہمیں مسئلوں سے نکالے گی، اگر ہم نے اب سر جھکا دیا تو ہمیشہ ایسا ہوتا رہے گا، یہ قوم ہمیں فتح دلائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی بات ہم نے آج کرنی ہے اور آج کے نوجوان کو جواب آج ہم نے دینا ہے، آگے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ مانا جائے آج کا نظام غلط ہے۔
اگر یہ کہتے ہیں 2018ءکے انتخابات پر بات ہو گی تو 1990ءمیں کیا ہوا تھا، میں نے تو اصغر خان کیس لڑا ہوا ہے، اس لیے نہ ہم 8 فروری 2024ءکو بھولیں گے اور نہ ہی ہم مٹی ڈالنے دیں گے، انہیں ہر صورت مداوا کرنا ہوگا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم کوئی پر تشدد جتھہ نہیں ہیں، ہم حملہ آور نہیں ہیں، تحریکیں ایسے ہی آگے بڑھتی ہیں، ہم کوشش جاری رکھیں گے۔
انہوں نے 1951ءپھر 1954ءکے انتخابات میں بے مثال دھاندلی کرکے اس جرم کا آغاز کیا تھا، اگر تب کہا ہوتا کہ ہم مٹی نہیں ڈالیں گے تو 8 فروری کو ایسا نہ ہوتا۔
تاریخ گواہ ہے جب کوئی قوم شرافت کے ساتھ حق پر کھڑی ہو جائے تو کوئی ظالم جابر سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست بدمست ہے، اندھی، گونگی، بہری ہوگئی ہے، اس کے ہاتھ میں صرف تلوار ہے وہ ہر ایک کو اڑا دینا چاہتی ہے، عمران خان پر ایکس اکائونٹ کے حوالے سے مقدمہ کیا گیا لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ مقدمہ کریں اور دفاع کا موقع نہ دیں۔
4 نومبر کو جج ارباب طاہر نے حکم دیا کہ وکلاءکی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے لیکن آج تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی اور ہم مشاورت نہیں کر سکے۔
سماعت میں جیل انتظامیہ نے کہا ان کی ضرور عمران خان سے مشاورت ہوگئی ہوگی کیونکہ یہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ملے تھے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کہ ہماری تو توشہ خانہ کیس میں آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ ایکس کیس بعد میں بنایا گیا اسی لیے 4 نومبر کو جج کو ملاقات کروانے کا حکم دینا پڑا لیکن عمران خان سے ملاقات کیلیے ہائیکورٹ کا ایک اور حکم حکومت نے پھاڑ کر پھینک دیا ہے اور کہا ہے کہ ملاقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آج پھر جج نے جیل حکام کو کہا ہے ’دیکھ لیجئے گا‘ اب پتہ نہیں اس کا مطلب کیا ہے بہر حال ہم دوبارہ ملاقات کی کوشش کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے