غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے نیتن یاہو نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کی گئی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دینے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم اس عالمی فورم کے رکن کے طور پر شامل ہوں گے۔
نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس میں مختلف ممالک کے عالمی رہنما حصہ لیں گے اور اس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی تنازعات کے حل اور امن کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
بورڈ آف پیس میں شمولیت کے اعلان کے بعد خطے کے دیگر ممالک جیسے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مراکش نے بھی صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر کے اس عالمی کوشش میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
واضح رہے کہ بورڈ آف پیس کا بنیادی مقصد غزہ میں ترقیاتی منصوبوں اور بحالی کے امور کی نگرانی ہے، لیکن اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں رکھا گیا، بلکہ اس میں وسیع تر خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
اس بورڈ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر غزہ اور خطے کے امن کے لیے اعلیٰ سطحی تعاون کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ اس اقدام کو متعدد تجزیہ کار بین الاقوامی تعلقات میں مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے خطے میں اقتصادی اور سیاسی استحکام کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بورڈ آف پیس میں شمولیت نیتن یاہو کی دعوت ٹرمپ کی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔