فچ کی پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری، ریکوری ریٹنگ بھی مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی، جس میں طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگٹیو برقرار رکھتے ہوئے ریکوری ریٹنگ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فنچ نے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی کا اسکور کمزور ہے تاہم طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگٹیو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگٹیو برقرار رکھتے ہوئے کہا گیا کہ سیکیورٹیز میں سرمایہ کاروں کو 31 سے 50 فیصد تک رقم واپس ملنے کا امکان ہے۔فچ نے بتایا کہ پاکستان کی آٹ لک مستحکم ہے، ڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کے قرضوں میں اوسط درجے کی ریکوری متوقع ہے، اس کی وجہ حکومتی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کا زیادہ ہونا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی اور ادارہ جاتی معیار کے حوالے سے گورننس کا اسکور بھی کمزور ہے اور عالمی بینک گورننس انڈیکس میں پاکستان 22 فیصد کی سطح پر ہے۔فچ رپورٹ کے مطابق حکومتی قرض اور سود کی ادائیگیوں میں کمی نہ ہونے سے ریٹنگ متاثر ہوتی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر یا بیرونی مالی دبا میں اضافہ بھی وجوہات میں شامل ہے۔یاد رہے کہ فچ نے 15 اپریل 2025 کو پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پازیٹو سے بڑھا کر بی نیگٹو کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے سپریم کورٹ کا سزائے موت کی زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ ورلڈ اکنامک فورم:وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اور فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن، یورپی ممالک اصلاحات پر توجہ دیں: ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب؛ ترکیہ بھی شرکت کیلیے رضامند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق