data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن:یورپ میں سرگرم افغان انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہو گیا ہے، جس میں برطانیہ اور بیلجیئم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو ملک بدر کر دیا ہے۔ یہ کارروائی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور بیلجیئم کے سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے عمل میں آئی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ذیشان بنگش کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اہم ملزم سیف الرحمان احمد زئی کو بیلجیئم سے ملک بدر کیا گیا۔ دونوں افراد افغان شہری ہیں اور یورپ میں غیرقانونی نقل مکانی کے ایک منظم نیٹ ورک کی قیادت کر رہے تھے۔

این سی اے کے مطابق یہ افغان اسمگلنگ نیٹ ورک ایران اور ترکیے کے راستے افراد کو فرانس اور بیلجیئم منتقل کرنے میں ملوث تھا، جہاں سے انہیں غیرقانونی طور پر برطانیہ پہنچایا جاتا تھا۔ نیٹ ورک نے ہزاروں افراد کو خفیہ اور خطرناک راستوں کے ذریعے یورپ کے مختلف ممالک سے برطانیہ منتقل کیا، جن میں کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے جیسے جان لیوا طریقے بھی شامل تھے۔

تحقیقات کے مطابق بیلجیئم کی عدالت نے اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 23 افراد کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے، جو یورپ میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین عدالتی فیصلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، یہ نیٹ ورک انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بھاری رقوم کے عوض غیرقانونی نقل مکانی کراتا رہا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور ایسے نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ یورپ اور برطانیہ میں غیرقانونی نقل مکانی کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ یورپ میں نیٹ ورک

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار