data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا راستہ سیدھا کریں، یورپی ممالک امریکا کی طرح اقتصادی اصلاحات کریں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یورپ میں کچھ جگہیں اب قابل شناخت نہیں رہیں، عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے، سبز توانائی پر توجہ ہے، ہم مہنگائی کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کررہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے تاریخ میں اتنی معاشی ترقی نہیں دیکھی جتنی اب ہو رہی ہے، امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، ہم وینز ویلا کی مدد کر رہے ہیں، اب وہ بہت شاندار جا رہا ہے، مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکا کے ساتھ وہاں جارہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یورپی ملک اصلاحات پر توجہ دیں، امریکا ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے، میرے دور میں امریکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بائیں بازو والوں کی وجہ سے یورپی توانائی تباہ کُن سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکا میں منہگائی کی شرح میں کمی آئی ہے،ٹیرف کی پالیسی نے امریکا کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے بہتر گرین لینڈ کی کوئی حفاظت نہیں کرسکتا، میں وہاں گولڈن ڈوم بنانا چاہتا ہوں، دوسری جنگ عظیم کے بعد گرین لینڈ خالی کرنا بے وقوفی تھی، اسے واپس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا، نیٹو میں شامل ممالک کو اپنا دفاع مضبوط بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ پر قبضے کے لیے طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا، 200 سال سے اسے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ خطہ امریکی سیکیورٹی کےلیے ضروری ہے، نیٹو میں امریکا کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کا دفاع نہیں کرسکتا، نیٹو کےلیے جو کچھ کیا اس کے بدلے گرین لینڈ مانگنا معمولی بات ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ 8 جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ بھی رکوائی، آئس لینڈ کے لوگ مجھے بہت پسند کرتے ہیں۔

دوران تقریر امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل کو ہٹانے کا اشارہ دیا اور کہا کہ موجودہ چیئرمین بے وقوف ہے بہت جلد ہی نیا چیئرمین لاؤں گا، یوکرین اور روسی صدر ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر نے گرین لینڈ نے کہا کہ

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل